User:استاد ملک محمد نوید کوکا کولا والے

From Wikipedia, the free encyclopedia

کبوتروں کا علاج اور شوق

سب سے پہلے کبوتروں کی اصلی اور بنیادی نسلوں کی پہچان سیکھنا بہت ضروری ہے تاکہ ان میں سے نئی نسل اچھی اور بہتر بنا کر نسلوں کو قائیم رکھا جا سکے۔ یہ جو آجکل ہر انسان اپنی اپنی نسل کا نام رجسٹرڈ کروانے میں مصروف ہے اس مقابلے اور دکھاوے نے پرندوں کی پہچان اور نئے شوقین حضرات کے لئیے بہت ہی نا مناسب معلومات مشہور کر دی ہے اور اچھے اساتذہ اور اصلی شوقین حضرات کو بدنام کر کے رکھ دیا ہے۔ حالانکہ پرانی اور اصلی نسلیں زیادہ سے زیادہ 10 تھیں پاکستان میں مگر جھوٹی استادی اور جوئے نے سب خراب کر دیا ہے۔ تمام نئے شوقین حضرات سے درخواست ہے کہ اصلی نسلیں پہچانیں پھر ان کہ پروں کے ملاپ سے نیا پر بنانے کا علم بہت مضبوط اور بہترین شوق کرنے میں مدد گار ہو گا۔